شہروں کی معلومات 
21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:42

رنگون

رنگون میانمار کا دارالحکومت ہے۔ اس ملک کا پرانا نام برما تھا۔ رنگون میانمار کے جنوبی حصے پر ہے۔جو Irrawaddy ڈیلٹا پر دریائے Yangon پر Gulf Of Martaban جو(یہ Andaman Sea کا ایک بازو ہے) کے حصے میں واقع ہے ۔اس ملک کا سب سے بڑا شہر اور اہم بندرگاہ ہے اور ایک اہم تجارتی صنعتی اور ذرائع آمدورفت والا شہر ہے۔

اس شہر کی Economic Base بحری جہازو کی مرمت اور بحری جہازوں کی تیاری ہے۔ لکڑی اور لوہے کی بنائی ہوئی مختلف چیزوں کی تیاری، تیل صاف کرنے کے لیے کارخانے اور پرنٹنگ میٹیریل پر ہے۔

رنگون میں آرٹ اور سائنس یونیورسٹی 1920ءمیں قائم ہوئی جو فائن آرٹس، میوزک اور ڈرامہ کے لیے خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ یہاں کا نیشنل میوزیم خوبصورت پینٹنگز اور نودرات کے لیے مشہور ہے۔ نیشنل لائبریری اور دی ورلڈ پیس پگوڈابدھا کے اعزاز میں 2500 برس کے موقع پر 1952ءمیں تعمیر کیے گئے تھے۔

شہر میں شاید ممتاز اور نمایاں یادگار Shwelago Pagoda ہے۔ یہ گوتم بدھ کو ماننے والوں کے لیے ایک متبرک آستانہ ہے۔ اس کی بلندی تقریباً 100میٹر(325فٹ ) ہے اور اس کی بیرونی آرائش سونے کے پتھروں سے کی گئی ہے۔

1750ءکے درمیان یہاں لوگ قیام پذیر ہونا شروع ہوئے جب بادشاہ Alaungpaya یا Abmpra نے برما کے بادشاہوں کے قدیم شاہی گھرانوں کو دریافت کیا۔ لہٰذا اس مقام کو نشیبی برما کا انتظام چلاے کے لیے چُنا گیا اور اس کا نام Yangon رکھا گیا جس کا مطلب ہے ”The End Of Strife“(ہر قسم کے اختلاف کا اختتام) اور رنگون اس نام کا انگریزی ترجمہ ہے۔ یعنی رنگون کا بھی یہی مطلب ہے۔

1824ءمیں برطانیہ نے رنگون پر قبضہ کرلیا مگر دو سال بعد اس سے دستبردار ہوگیا۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
رباطلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.