شہروں کی معلومات 
21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:25

روم

روم کے دل میں دی فورم ہے جو رومن کی تاریخ کا شاہکار کہا جاسکتا ہے۔ یہ کھنڈرات نما ستون اوراس سے ملحقہ عمارتیں ایک عجیب سحر انگیزی پیدا کرتی ہیں۔ اپنے وقتوں میں یہ آثار قدیمہ لوگوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ تھی۔ یہاں دُکانیں اور عبادت گاہیں تھیں اور یہ گورنمنٹ کا مرکز ہوا کرتا تھا اور یہاں پر لوگوں سے خطاب کیا جاتا تھا۔

Arch Of Constantine رومن بادشاہوں کی عظیم فتح یا بیو کی یادگار کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ یہ Arch اصل میں تین محرابوں پر مشتمل ہے جو چار آزاد کھڑے ہوئے ستونوں کی مرہون منت ہیں جو مخفف یا تخفیف شدہ عمارت کا عکس ہے۔

Trevi Fountain جسے Nicola Salvi نے ڈیزائن کیا تھا اور اٹھارویں صدی میں یہ مکمل ہوا، Trevi Fountain روم میں اٹلی کے Boroque Art کی ایک خوبصورت مثال ہے، Trevi Fountain گھوڑوں اور دیوتاؤں کے مجسموں سے سجا ہوا ہے اور Neptune کے دونوں طرف Tritons ہیں جو سمندر کے اوپر Neptune کی پروں والی بگی کی حفاظت کرتے نظر آتے ہیں۔

روایت کے مطابق Trevi Fountain میں اگر کوئی سکہ پھینکے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص سکہ پھینک رہا ہے وہ یقینا دوبارہ بھی یہاں آئے گا۔ بلکہ وہاں یہی خیال کیا جاتا ہے کہ اُس شخص کا دوبارہ یہاں آنا یقینی ہے۔ یہ بات دنیا میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ روم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جانے والوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ یونیورسٹی آف روم کا قیام 1303ء میں عمل میں آیا اور خاص بات یہ ہے کہ 1990ء کی دہائی میں اس میں 1.85000 طالب علم زیر تعلیم تھے۔

ایک خودمختار انٹرنیشنل یونیورسٹی جو سوشل اسٹڈیز کے لیے مخصوص ہے ، 1945ء میں روم میں تعمیر کی گئی۔ ویسے بھی روم تخلیقی آرٹ کا محور ہے جس کی وجہ سے قومی سطح پر یہاں بہت سے فنون لطیفہ سے متعلق اکیڈمیاں اور ادارے قائم ہیں۔ سترھویں صدی کا Barque Palace تصویری گیلری کے حوالے سے قابل قدر اور قابل داد تحسین ہیں۔ بہرحال اس شہر کو دنیا میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
روملندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.