شہروں کی معلومات 
26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:14

سانتیا گوڈی کمپوسٹلا

سانتیا گوڈی کمپوسٹلااسپین کے شمال مغرب میں واقع ہے ۔ یہ شہر La Coruna صوبے میں Galica کی خودمختار ریاست کا دارالحکومت ہے۔ اس شہر میں سلک، صابن اور کھانے پینے کی اشیاء اور مذہب سے متعلق کئی اشیاء سے لوگوں کا روزگار منسلک ہے۔

گوڈی کمپوسٹلا ایک بڑی زیارت گاہ اور مقدس مقام کا درجہ رکھتا ہے۔ خاص طور پر یہاں نویں صدی کا رومن کیتھولک چرچ جہاں ان کے عقیدے کے مطابق اُن کے پیغمبروں سینٹ جیمز کی ہڈیاں دریافت ہوئیں تھیں۔

ہسپانوی میں ( Saint James) کو Santiago کہتے ہیں۔ اس شہر میں کئی بڑی اور متبرک عمارتیں موجود ہیں جن میں سب سے بڑی اور خوبصورت عمارت Romaneseque کی ہے جو 1128ء کی متبرک یادوں سے مماثل ہے جس میں سینٹ جیمز کا مقبرہ بھی ہے۔ سانتیا گوڈی کمپوسٹلا کی یونیورسٹی 1501ء میں تعمیر کی گئی۔ Romanesque آج کے دور میں بھی اپنی تاریخی دلکشی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کے مینار بارھویں صدی میں تعمیر کیے گئے تھے اور مغربی حصہ1738ء سے 1750ء کے درمیان تعمیر ہوا۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سنگاپورلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.