شہروں کی معلومات 
26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:58

سیؤل

ملک کی سب سے بڑی لائبریری جس کا نام دی نیشنل لائبریری آف کوریا ہے اسی شہر میں واقع ہے۔ یہاں بہت سے تھیٹر اور سینیما بھی ہیں، فن کے بڑے مراکز میں سی جونگ کلچرل سنٹر ہے جو جنوبی کوریا کا سب سے بڑا فن کا مرکز ہے اور یہ سیؤل کے مرکز میں Sejaogno پر واقع ہے۔

سیر وتفریح کے لیے یہاں سیکرٹ گارڈن ہے جو "Yi" حکمرانوں کا شاہی باغ تھا۔ اب اسے پبلک پارک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ Namsan Park, Namsan Mountain پر واقع ہے اور یہاں بہت سے ریستوران بھی ہیں۔

ساجک پارک بھی ہے جو ''Yi'' بادشاہوں کے زمانے میں قربان گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ سیؤل چلڈرن پارک ایک حیرت انگیز پارک ہے اور سیؤل گارڈن پارک میں شہر کا چڑیا گھر ہے جس میں چار ہزار ایک سو ستاسی مختلف قسموں کے جانور موجود ہیں۔

شمالی سیؤل میں Dongdaemum Stadium ہے جہاں بیس بال اور دوسری کھیلیں کھیلی جاتی ہیں۔ شہر کے جنوب مشرقی حصے میں Chamshil کے علاقے میں کھیلوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

سیؤل کو (1950-1953ء) میں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا، کے درمیان کورین جنگ کی وجہ سے شدید نقصان ہوا، جنگ کے بعد شہر کو دوبارہ سے تعمیر کیا گیا اور یہاں پر کئی نئی سڑکیں، پُل اور کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کی گئیں اور اسے شہری سہولتوں سے کافی حد تک مزین کیا گیا۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سیؤللندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.