شہروں کی معلومات 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:37

شنگھائی

شنگھائی شہر چائنہ کے مشرقی علاقے میں Huangpu River کے کنارے مشرقی چائنہ Sea کے دہانے پر واقع ہے اور یہ شہر چائنہ کی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ ایک Prodective Region ہے جس کی وجہ سے اہمیت کا حامل بھی ہے اور تجارتی حوالے سے بھی مرکزی حیثیت رکھتا ہے، علاوہ ازیں شنگھائی کی ایک اہم بندرگاہ بھی ہے اور صنعتی شہر کے طور پر بھی پوری دنیا میں مشہور ہے۔
شنگھائی تقریباً ایک ہزار سال پہلے ایک گائوں تھا جہاں صرف مچھلیاں پکڑی جاتی تھیں۔ 1074ء میں اسے باقاعدہ بطور قصبہ ڈیزائن کیا گیا اور1159ء میں یہ مارکیٹ سٹی بن گیا۔
اس وقت مچھلیاں پکڑنا، کھیتی باڑی، بحری جہاز تیار کرنے والے گھریلو صنعتوں کا خاصا رواج تھا۔ 1292ء میں شنگھائی ایک کمرشل علاقے کے طور پر سامنے آیا اور ٹیکس وصولی کے نظام کو رائج کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے لگا۔ آج شنگھائی چائنہ کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔
شنگھائی گرمیوں میں گرم اور مرطوب ہے اور سردیوں میں ٹھنڈا اور خشک ہے۔ جولائی کے مہینے میں شنگھائی سخت گرم ہوتا ہے۔ البتہ جنوری میں جو یہاں کا سرد ترین مہینہ ہے درجہ حرارت 1 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون میں آب و ہوا میں بہت زیادہ نمی پائی جاتی ہے اور دسمبر میں آب و ہوا انتہائی خشک ہوتی ہے۔ کبھی کبھی گرمیوں اور موسم خزان میں آندھیاں اور طوفان وغیرہ بھی آجاتے ہیں۔
انیسویں صدی کے آخر اور بیسوی کے صدی کے آغاز میں ہونے والے غیر ملکی اجلاس کی ایک خوبصورت یادگار بھی شنگھائی میں Zhong Shan Road پر موجود ہے جو قابل دید ہے اور یہ شہر کی بہت سی مشہور جگہوں میں سے ایک ہے۔
شنگھائی 6341 سیکئر Km ایریا پر پھیلا ہو ا ہے جس میں نو Counties اور 12 اضلاع شامل ہیں۔
شنگھائی شہر کا پرانا ترین حصہ دریائوں Wusong River اور Hangpu River کے سنگم کے قرب میں واقع ہے اور یہ علاقہ تجارت اور صنعت کے لحاظ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
1949ء میں چائنہ پر کمیونسٹ پارٹی کے قبضے کے بعد اس کی بنیادی کمزور ہوگئیں اور شہر کی ترقی رک گئی۔ 1970ء کی دہائی میں چائنہ دوبارہ سے مضبوط ہوا تو شنگھائی کے اردگرد کا علاقہ بھی ترقی پذیر ہونا شروع ہوگیا۔ یعنی چائنا کے دوسرے علاقوں کو بھی اسی شہر سے حاصل ہونے والی آمدنی سے تقویت ملی۔
عین جنوب میں جہاں Wusong اور Huangpu ملتے ہیں دیوار چین نے اصلی شہر یعنی قدیم چائنہ کا احاطہ کیا ہوا تھا جو تقریباً 1.6 کلومیٹر لمبی تھی۔ یعنی ایک میل کے قریب قریب، اس علاقہ کو Nanshi کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ دیوار کو بیسوی صدی کے ابتدائی سالوں میں ختم کردیا گیا اور اس کی جگہ ایک سڑک بنادی گئی۔ Nanshi اب گنجان آباد علاقہ ہے اور یہاں لوگوں کی اتنی بھیڑ ہے کہ اس کے تنگ راستوں میں لوگ آپس میں الجھتے ہوئے گزرتے ہیں۔
Hauagpu کے ساتھ ایک پارک، پیدل چلنے کا راستہ، ایک ٹھنڈی سڑک ہے جسے 1949ء سے پہلے Bund کہا جاتا تھا اور Zhong Shan Road کے نام سے مشہور ہے۔ یہ شنگھائی کی پہلی جگہ ہے جو اپنا روایتی اندازلیے ہوئے ہے اور سمندری نظارے کے لیے ایک خوبصورت مقام ہے۔ سمندری مسافر، سیاح اور دوسرے شہروں سے لوگ اس ساحل پر خاص طور پر لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔
انیسویں صدی کے آخر میں اور بیسوی صدی کے آغاز میں مذکورہ سڑک (Boulevard ) کے ساتھ ساتھ یورپین سٹائل کی عمارتیں تعمیر کی گئیں جن میں کسٹم ہائوس، برٹش قونصلیٹ، غیر ملکی اور ملکی بنک اور شاپنگ سینٹر ہیں جو اس علاقے کو جدید قدروں سے ہم آہنگ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی بڑے ہوٹل اور تجارتی مراکز بھی موجود ہیں۔
1940 اور 1950 کی دہائیوں میں بہت سے غیر ملکی یہ علاقہ چھوڑ کر چلے گئے جس کی وجہ سے کئی عمارتیں خالی ہوگئیں جنہیں بعد میں چائنہ نے اپنے حکومتی دفاتر میں منتقل کرلیا۔
نن جنگ روڈ، Huangpu سے سیدھی مغرب کی طرف Zhong Shan Road سے جا ملتی ہے۔ جس پر شنگھائی کے بڑے بڑے شاپنگ سنڑ موجود ہیں جس کی وجہ سے شنگھائی کو شاپنگ کا ضلع بھی کہا جاتا ہے، یہاں Retail پر کاروبار ہوتا ہے، علاوہ ازیں اس علاقے میں تفریح کے لیے کئی بلاک موجود ہیں۔
Wusong River قدیم شنگھائی کے حصے کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہوا گزرتا ہے، شنگھائی کا مغربی اور جنوبی علاقہ جہاں انیسویں اور بیسویں صدی کے دوران فرانسیسیوں نے تین تین چار چار منزلہ عمارتیں بنائی تھیں اب تیزی سے انہیں بلند و بالا عمارتوں میں تبدیل کیا جارہا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے۔
شمالی اور مغربی ایریا میں ایک ہزار سے زیادہ اونچی اونچی عمارتیں اپنی دلکشی کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں، جنہیں 1990 سے انتہائی تیزی اور ڈرامائی انداز میں تعمیر کای گیا۔ جس نے اس شہر کی رونق میں بے پناہ اضافہ کردیا۔
تعمیراتی علاقہ جات کے علاوہ نواح میں زرعی علاقہ ہے، اب اُسے بھی تیزی سے شہروں کی حدود میں شامل کیا جارہا ہے اور انڈسٹریاں، عمارتیں، رہائش گائیں اور دیگر ضروریات زندگی سے متعلق شعبوں کو ان علاقوں میں پھیلایا جارہا ہے۔
شنگھائی کی پرہجوم صورت حال پر قابو پانے کے لیے حکومت Huangpu River کے مشرقی کنارے پر بہت بڑے علاقے کو نئے نئے پراجیکٹ کے لیے استعمال کررہی ہے، مستقبل قریب میں یہ علاقہ شہر کی حدود کی ایک حصہ لگنے لگے گا اور شنگھائی میں لوگوں کا رش کم ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
شنگھائی چائنہ کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور بہت اہمیت کی حامل بھی ہے کہ یہاں Huangpu River شنگھائی کو Yangtze River کے دہانے پر مشرقی چائنہ کے سمندر میں جوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
یہاں سے ایک بڑا دریائی راستہ جہاں سے آپ کشتی کے ذریعے براستہ گرینڈ کینال، بیجنگ تک سفر کرسکتے ہیں۔
ایک بات جو قابل قدر ہے وہ یہ ہے کہ شنگھائی نے اپنی طرف سے اپنی سرمایہ کاری سے چائنہ کے دوسرے شہروں میں بھی اعلیٰ ترین ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور دکانیں قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔ اور یہ بات اتحاد اور ملکی محبت کے لیے ایک بہترین مثال کہی جاسکتی ہے
آپ لوگ اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ دنیا میں شنگھائی کی بنی ہوئی چیزیں بہت پسند کی جاتی ہیں اور اس وقت شنگھائی کی برآمدات میں دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک اہم شہر ہے۔
شنگھائی میں بڑے پیمانے پر برآمدی اشیا تیار کی جاتی ہیں جن میں الیکٹرونکس، سٹیل پرڈکٹس، مشینری، ٹیلی فون سیٹ، فیکس مشین، کلر ٹی وی، آٹو موبائل، فوڈسٹف، ٹیکسٹائیل وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شنگھائی چائنہ کے دوسرے شہروں سے مل کر بھی مصنوعات تیار کرتا ہے جو ملکی اور غیر ملکی ضرورتوں کے تحت تیار کی جاتی ہیں اور زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔
شنگھائی چونکہ گنجان اور مصروف ترین شہر ہے اس لیے موٹر گاڑیو کے لیے راستہ فارغ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ سائیکلوں پر دفاتر اور نزدیکی سفر طے کرتے ہیں۔ جن میں مرد ہی نہیں خواتین بھی سائیکل کی سواری کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ سائیکل چھوٹی سی چھوٹی جگہ پر آسانی سے پہنچ جاتی ہے۔ جب کہ ہر روز شہر میں سڑکیں سائیکلوں سے بھری ہوتی ہیں۔ البتہ چند لوگوں کے پاس گاڑیاں بھی ہیں۔ ویسے لوگ زیادہ پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بسیں اور ٹرینیں اپنی اپنی جگہ پر لوگوں کو سہولتیں فراہم کرتی ہیں جن سے حسب ضرورت استفادہ کیا جاتا ہے۔
پرانے شہر شنگھائی میں Huxinting Teahouse Site ہے جو ایک خوبصورت جھیل کے درمیان واقع ہے، ایک زگ پل کے ذریعے یہاں تک پہنچا جاا ہے، اس کے ساتھ ایک سولہویں صدی کا باغ ہے جو یہاں آنے والوں کے لطف کو دوبالا کردیتا ہے۔
لہٰذا اپنی مصنوعات اور برآمدات کی بناء پر شنگھائی غیر ممالک سے جانے والوں کے لیے پُرکشش ضرور ہے اور وہاں جانے والے لوگ کاروباری نوعیت کی خریداری کے علاوہ تحائف بھی خریدتے ہیں جو اُن کے عزیزوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ کیونکہ خصوصاً شنگھائی کی بنائی ہوئی چیزیں چائنہ کے دوسرے شہروں کی بنی ہوئی چیزوں سے بہتر خیال کی جاتی ہیں۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سووالندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.