شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:31

تائی پہہ

تائی پہہ
تائی پائی تائیوان کا دارالحکومت اور اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شہر جزیرہ نما تائیوان کے شمال میں دریائے تان شوئی کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہ تقریباً جزیرے کے کنارے پر چی لنگ جو کہ ایک بندرگاہ ہے سے17 میل دور ہے۔ تائی پائی چائنہ سے 121 میل دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔
تائی پائی اٹھارویں صدی عیسوی کے شروع میں دریافت ہوا اور19 صدی تک یہ ایک اہم تجارتی مرکز بن چکا تھا کیونکہ یہ چی لنگ کی بندرگاہ کے بہت قریب واقع ہے۔
جب تائیوان 1886ء میں چائنہ کا حصہ تھا تو اسے صوبے کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔ جاپانیوں نے 1895ء کی جنگ کے بعد اس پر قبضہ کیا اور تائی پائی کا دارالحکومت برقرار رکھا۔ جب جاپان کو دوسری جنگ عظیم میں شکست ہوئی تو یہ1945ء میں دوبارہ چین کے قبضے میں آگیا اور1949ء ریاست کا دارالحکومت بن گیا۔
یہ اب تائیوان کا ایک بہت اہم سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور صنعتی مرکز ہے۔ یہاں پر ہر قسم کی الیکٹرونکس کا سامان بنتا ہے۔ تاریں، مشینری، ریفریجریٹر وغیرہ وغیرہ۔
ریل اور سڑکوں کے نظام نے تائی پائی کو پورے جزیرہ نما تائیوان سے ملا رکھا ہے۔ یہاں پر چیانگ کائی شیک انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہے جس نے ساری دنیا سے اس شہر کا رابطہ قائم کیا ہوا ہے، جبکہ سنگ شاؤ ائیرپورٹ اندرون ملک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
تائی پائی ایک اہم تعلیمی مرکز ہے۔ یہاں پر نیشنل تائیوان یونیورسٹی 1928ء میں اور نارمل یونیورسٹی 1946ء میں قائم کی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل چنگ جی یونیورسٹی 1927ء میں قائم کی گئی۔ یہاں پر مشہور نیشنل پیلس میوزیم ہے جو دنیا میں پرانی اشیاءکا بڑا میوزیم ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کا مشہور میوزیم نیشنل میوزیم ہے، مشہور تفریح کی جگہ ماؤنٹ ینگ منگ ہے جو تائی پائی سے10 میل کے فاصلے پر ہے، یہاں پر کشتی رانی ہوسکتی ہے اور مختلف پانی کی کھیلیں کھیلی جاسکتی ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
پی یو یانگلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.