شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:43

ترانا

ترانا
ترانا،ا لبانیہ کا اہم شہر اور دارالحکومت ہے۔ یہ Adriatic Seaکے ساحل سے مشرق کی جانب تقریباً17 میل کے فاصلے پر Ishm Riverکے دہانے پر واقع ہے، اسے 17 صد ی عیسوی میں ایک ترکی جرنیلBarkinigade Pasaنے دریافت کیا، اس نے یہاں مسجد اور بیکری تعمیر کی تاکہ یہاں پر آبادکاروں کی دلچسپی قائم رہے۔1920ء میں اسے البانیہ کا دارالحکومت قرار دیا گیا۔ اٹلی کے آرکٹیکٹس کو ٹھیکہ دیا گیا تاکہ وہ شہر کو دوبارہ تعمیر کرسکیں۔ اٹلی اور جرمنی کے مسلسل قبضے کے بعد آزاد ریاست البانیہ جنوری1946ء کو معرضِ وجود میں آئی اور ترانا میں پن بجلی اور سورج کی روشنی سے چلنے والے پاور پلانٹ1951ء میں مکمل کئے گئے۔
یہ ایک اہم صنعتی مرکز بھی ہے۔ یہاں کی مشہور صنعتوں میں تیار شدہ فوڈ، رنگ، گلاس، ٹیکسٹائل اور فارماسوئیکلPharmacuiticelانڈسٹری اہم ہیں۔ یہ شہر ریل کے ذریعے ملک کے دوسرے شہروں سے ملا ہوا ہے اور یہاں پر ایک انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی ہے۔
یہ شہر ایک اہم تعلیمی مرکز بھی ہے اور یہاں یونیورسٹی آف ترانا قائم ہے جو1957ء میں قائم کی گئی۔ اس کے علاوہ یہاں پر میوزیم موجود ہے جس میں آپ البانیہ کی تاریخ کے بارے میں مختلف اشیاء دیکھ سکتے ہیں۔ نیشنل لائبریری1922 میں وجود آئی، علاوہ ازیں کئی دوسرے دلچسپ مراکز موجود ہیں جن میں البانین نیشنل کلچر میوزیم اور نیشنل سائنس میوزیم جس کا قیام 1948ء میں عمل میں آیا۔
یہاں پر نیشنل تھیٹر اور کنسرٹ ہال بھی موجود ہیں۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
نیشنل ہسٹوریکل میوزیم(1981) میں قائم ہوا، میوزیم آف آرکیالوجی(1948) کی یادگار ہے جب کہ یہ ایک فائن آرٹ گیلری بھی ہے، اور انیسویں صدی کے آغاز میں تعمیر کی گئی ایک خوبصورت مسجد جس کا نامMosque of Eastern Bey ہے جوSkenderbeg Square میں واقع ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
تاشقندلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.