شہروں کی معلومات 
18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:14

ٹوکیو

ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ہے اور انتہائی خوبصورت اور جدید شہر ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ 2000میں اس کی آبادی 26 ملین سے تجاوز کرچکی تھی۔ ٹوکیو خلیج ٹوکیو کے بالکل دہانے پر واقع ہے اور Honshu کے کنارے کا درمیانی راستہ ہے۔ یہ جاپان کے سمندروں میں جزیروں کے سلسلوں میں چار بڑے جزیروں سے بڑا ہے۔

شہر زیادہ تر Kanto Plain کے جنوبی اطراف میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ جاپان میں ہموار سطح کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت عام طور پر 15°Cسے 24°Cتک رہتا ہے۔
ٹوکیوں 1868ءسے جاپان کا دارالحکومت چلا آرہا ہے۔ اُس وقت اس شہر کا نام Edoسے تبدیل کرکے ٹوکیو دیا گیا جس کا مطلب ہے مشرقی دارالحکومت۔اس وقت ٹوکیو جاپان کا سرمایہ کار، تجارتی، انڈسٹریل، کمرشل، اور تہذیبی سنڑ ہے۔ جاپان کے بیرونی اور اندرونی معمولات اور دوسرے ممالک سے تعلقات کی حکمت عملی تیار کرنا اور اصول وضع کرنا اور ملکی امور کے انتظام کو بہتر بنانا یہ سب ٹوکیو میں طے پائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹوکیو کا بزنس ڈسٹرکٹ کئی ملکوں کی سرمایہ کار کمپنیوں کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔ علاوہ ازین یہ شہر اہم ترین ہول سیل سنٹر کے طور پر بھی مشہور ہے۔ جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری جنگ عظیم (1939-45) میں ٹوکیو بُری طرح متاثر ہوا۔

18 اپریل 1924ء کو شدید فضائی حملے کی لپیٹ میں آیا مگر اس نے ترقی کی مدارج بہت جلد طے کیے جس کی وجہ اس وقت ٹوکیو اربن ایریا کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔

1960ء کی دہائی کے آخر میں کئی آفس ٹاورز ٹوکیو کے مغربی حصے Shinjuku ward میں تعمیر کیے گئے جو انتہائی بلند و بالا ہیں۔1943ء میں گورنمنٹ نے ٹوکیو کو دوبارہ ترتیب دیا اور جاپان میں مقامی حکومت کاسب سے بڑا ایونٹ ہونے کی وجہ سے ٹوکیو کو انتظامی امور میں بااختیار بنا دیا گیا۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
تھیمفولندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.