روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا

”حضرت ابو بکر بن عبد الرحمٰن سے روایت ہے کہ میں اور میرے والد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کے پاس آئے۔ حضرت عائشہ عنہما نے بیان کیا”میں گواہی دیتی ہوں رسول اللہﷺ احتلام کے سبب سے نہیں بلکہ جماع کے سبب سے حالت جنابت میں صبح کرتے اور (غسل کئے بغیر) روزہ رکھتے(بعد میں نماز فجر سے پہلے غسل فرماتے) پھر ہم (دونوں) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور انہوں نے بھی یہی بات کہی۔“

اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب الصوم، باب اغتسال الصالم

”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں”رسول اللہﷺ حالت جنابت میں کھانا یا سونا چاہتے ، تو پہلے نماز کی طرح کا وضو فرمالیتے۔“

اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مختصر سنن ابی داؤد، الجزءالثانی، رقم الحدیث162

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.