اِبْن آدَم

اِبْن آدَم

فرد کی قسمت میں آسمان نہیں
اور اس زمین پر اسکا کوئی مکان نہیں

چاند ہاتھوں میں ہے مرکوز مقدر اسکا
گھٹ کے مرجانا بھی اب خارج امکان نہیں

اِبْن آدَم ہے کسی اور کی اولاد نہیں
یہ بھی اس گھر کا مکین ہے کوئی مہمان نہیں

مدتوں اسکو اندھیرے میں سلایا تم نے
اب اس سے چاند چھپانا کوئی آسان نہیں

جو نیک دل تھے اُنہیں زہر پلایا تم نے
نیک اور بد کی تمہیں آج تک پہچان نہیں

Posted on Feb 16, 2011