سیرت کے بنا

سیرت کے بنا


بےربط سی تحریر عبارت نہیں ہوتی ،
ہاتھوں کی لکیروں میں تو قسمت نہیں ہوتی ،

سجدے میں دکھاوا ہو تو سجدہ نہیں ہوتا ،
گردن کے جھکنے سے عبادت نہیں ہوتی ،

وہ شخص محبت سے ہمیشہ رہا محروم ،
اوروں کے لیے جس میں محبت نہیں ہوتی ،

چہرے کا سنگھار کبھی کام نا آیا ،
سیرت کے بنا کوئی بھی صورت نہیں ہوتی ،

شاہکار کی تکمیل میں شامل نا ہو گر فکر ،
تصویر تو بن جاتی ہے مورت نہیں ہوتی . . . . . . ! ! ! !

Posted on Feb 16, 2011