اور پھر ٹوٹ جا

اور پھر ٹوٹ جا
کھلونے
مسکرا
کسی سے دل لگا
اور پھر ٹوٹ جا

خوشی ڈھونڈے گا تو
ملیں گے لاکھ غم
تجھے ٹھکرائیں گے
یہ پتھر کے صنم

یہ دھوکہ تو بھی کھا
کسی کو آزما
اور پھر ٹوٹ جا

ملے گی ایک دن
محبت کی سزا
اڑے گا رنگ بھی
جلے گا دل تیرا

یقین کر پیار کا
یہ صدمہ بھی اٹھا
اور پھر ٹوٹ جا . . . !

Posted on Apr 23, 2012