ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی
پھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی


صبح سے شام تک بوجھ دھوتا ہوا
اپنی ہی لاش کا خود مزار آدمی


ہر طرف بھیگتے ڈوبٹے راستے
ہر طرف آدمی کا شکار آدمی


روز جیتا ہوا روز مرتا ہوا
ہر نئی دن نیا انتظار آدمی


زندگی کا مقدر سفر در سفر
آخری سانس تک بے قرار آدمی . . . !

Posted on Jun 18, 2012