خود نا آئے ہمیں بلا کے وہ

خود نا آئے ہمیں بلا کے وہ
اس پہ ہنستے ہیں دل جلا کے وہ

انکی آنکھیں یہی تو کہتی ہیں
رات پوری جاگے ، جگا کے وہ

چھیڑ کے داستان محبت کی
خود بھی روئے بہت رلا کے وہ

یاد آتا ہے انکا شرمانا
ہونٹ کرتے تھے کچھ بتا کے وہ

چند کیا ہوگا اب عیاں دیکھو
چاہت پہ آئے ہیں سج سجا کے وہ

کیا محبت ہے انکی اے قدیر
مجھ سے روٹھے ، مجھے منا کے وہ . . . ! !

Posted on Aug 11, 2012