کیا بہت ضروری ہے
خواب پوش آنکھوں میں
آنْسُوؤں کا بھر جانا
حسرتوں کے ساحل پر
تتلیوں کا مر جانا
حبس کی ہواؤں میں
خوشبوؤں کا ڈر جانا
دل کے گرم صحرا میں
حشر ہے بَپا ہونا
درد لا دوا ہونا
کیا بہت ضروری ہے ؟
اب تیرا جدا ہونا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ