میں دل سے باتیں کرتا تھا

میں دل سے باتیں کرتا تھا ،
دل مجھے سے باتیں کرتا تھا ،
میں اسکی سنتا رہتا تھا ،
وہ میری سنتا رہتا تھا ،
ہم دونوں اپنی باتیں بس اک دوجے ہی سے کہتے تھے ،
اور اک دوجے کی باتوں پر ہم گھنٹوں ہنستے رہتے تھے ،
میں دل کا دوست ہی اچھا تھا ،
دل میرا دوست ہی اچھا تھا ،
وہ میرے درد سمجھتا تھا ،
میں اس کا درد سمجھتا تھا ،
پھر دل نے مجھ سے چال چلی ،
وہ تیری راہ پہ چل نکلا ،
اب میں بھی تنہا رہتا ہوں ،
اور دل بھی تنہا رہتا ہے . . . !

Posted on Aug 15, 2012