یاد آنا کوئی ضروری تھا

تھی گر آنے میں مصلحت حائل ،
یاد آنا کوئی ضروری تھا ؟


دیکھیے ہو گئی غلط فہمی ،
مسکرانا کوئی ضروری تھا ؟


لیجیے بات ہی نا یاد رہی ،
گنگنانا کوئی ضروری تھا ؟

گنگنا کر میری جواں غزلیں ،
جھوم جانا کوئی ضروری تھا ؟

مجھ کو پا کر کسی خیال میں گم ،
چھپ کے آنا کوئی ضروری تھا ؟

اُف وہ زلفین ، وہ نگاہیں ، وہ ہنسی ،
یوں ڈرانا کوئی ضروری تھا ؟

اور ایسے اہم مذاق کے بعد ،
روٹھ جانا کوئی ضروری تھا ؟ ؟ ؟

Posted on Aug 25, 2012