بھول سکتا ہے بھلا کون یہ پیاری آنکھیں

بھول سکتا ہے بھلا کون یہ پیاری آنکھیں

بھول سکتا ہے بھلا کون یہ پیاری آنکھیں
رنگ میں ڈوبی ہوئی نیند سے بھری آنکھیں

میری ہر سانس نے ہر سوچ نے چاہا ہے تمہیں
جب سے دیکھا ہے تمہیں ، تب سے سراہا ہے تمہیں
بس گئی ہیں میری آنکھوں میں تمھاری آنکھیں

تم جو نظروں کو اٹھاؤ تو ستارے جھک جائیں
تم جو پلکوں کو جھکاؤ تو زمانے رک جائیں
کیوں نا بن جائے ان آنکھوں کے پجاری آنکھیں

جاگتی راتوں کو سپنوں کا خزانہ مل جائے
تم جو مل جاؤ جینے کا بہانہ مل جائے
اپنی قسمت پہ کریں ناز ہماری آنکھیں

Posted on Feb 16, 2011