جوان ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا

جوان ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا
ذرا سی پیاس تو بجھا شراب لا شراب لا
تیرے شباب پر سدا کرم رہے بہار کا
تجھے لگے میری دعا شراب لا شراب لا
یہاں کوئی نا جی سکا نا جی سکے گا ہوش میں
مٹا دے نام ہوش کا شراب لا شراب لا
جوان ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا
تیرا بڑا ہے شکریہ کے پلائے جا پلائے جا
نا ذکر کر حساب کا شراب لا شراب لا
جوان ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا
ذرا سی پیاس تو بجھا شراب لا شراب لا . . . !

Posted on Jul 06, 2012