کمی ہے تو بس اتنی ہے

کمی ہے تو بس اتنی ہے
محبت کے فسانے میں

جسے دل ڈھونڈتا ہے
وہ نہیں ملتا زمانے میں

فقط دیوار و در کے پتھروں کو
گھر نہیں کہتے

کسی کا ساتھ بھی لازم ہے
گھر کو گھر بنانے میں

یہاں سب اپنی اپنی منزلوں کے
رستوں میں ہیں

کوئی الجھا ہے کھونے میں
کوئی الجھا ہے پانے میں . . . !

Posted on Jul 12, 2012