روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام

روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام
دیکھا ہوا ہے آتَش گل سے چمن تمام

حیرت غرور حسن سے شوخی سے اضطراب
دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام

اللہ حسن یار کی خوبی کے خود با خود
رنگینیوں میں ڈوب گیا پیراہن تمام

دیکھو تو حسن یار کی جادو نگاہیں
بے ہوش اک نظر میں ہوئی انجمن تمام . . . !

Posted on Jul 25, 2012