تیرے اخلاص سے محبت کی ہے

تیرے اخلاص سے محبت کی ہے
تیرے احساس سے محبت کی ہے

تو میری پاس نہیں ہے پھر بھی
میں نے تیری یاد سے محبت کی ہے

کبھی تو نے بھی مجھے یاد کیا ہوگا
میں نے ان لمحات سے محبت کی ہے

جن میں ہوں صرف تیری اور میری باتیں
میں نے اس وقت سے محبت کی ہے

اور جو مہکتے ہوں تیری محبت سے
میں نے ان جذبات سے محبت کی ہے

تجھ سے ملنا تو اب حقیقت سا لگتا ہے
میں نے تیرے انتظار سے محبت کی ہے . . . !

Posted on Jun 23, 2012