اس کے آنے کی خبر سنتے ہی تیاری کی

اس کے آنے کی خبر سنتے ہی تیاری کی
میں نے جی بھر کے گلابوں کی خریداری کی

حالت حجر میں فی الحال سکون ملنے لگا
نشہ درد نے آواز نہیں بھاری کی

ورنہ یہ لوگ مجھے تم سے جدا کر دیتے
میں نے دانستہ محبت میں اداکاری کی

عشق میں میرا بھی دیوانگی مسلک ہے
میں نے اس واسطے مجنوں کی طرف داری کی

پھول کھلتے ہی کوئی بچھڑا ہوا یاد آیا
میں نے خوشی کے موسم میں اشک باری کی . . . !

Posted on Jul 04, 2012