وہ کہتا ہے ! 
 اسے پھولوں کی چاہت ہے 
 ~ مگر جب پھول کھلتے ہیں 
 وہ ان کو توڑ دیتا ہے ، 
 وہ کہتا ہے ! 
 اسے بارش کا موسم اچھا لگتا ہے 
 مگر جب بارش ہوتی ہے 
 وہ افسردہ ہو کر بیٹھ جاتا ہے ، 
 وہ کہتا ہے ! 
 ہوائیں عشق ہیں اس کا 
 ہوا لیکن چلے جب تو 
 وہ کھڑکی بند رکھتا ہے ، 
 مجھے اب ڈر سا لگتا ہے 
 وہ جب بھی یہ کہتا ہے 
 اسے ہم سے محبت ہے . . . ! 
Posted on Apr 18, 2012

سماجی رابطہ