وہ اس انداز کی مجھ سے محبت چاہتا ہے

وہ اس انداز کی مجھ سے محبت چاہتا ہے
میرے ہر خواب پر اپنی حکومت چاہتا ہے
میرے ہر لفظ میں جو مجھ سے بڑھ کر بولتا ہے
میرے ہر لفظ کی مجھ سے وضاحت چاہتا ہے
وہ کہتا ہے کے میں اس کی ضرورت بن چکی ہوں
تو گویا وہ مجھے حسب ضرورت چاہتا ہے . . . !

Posted on Jul 06, 2012