حدیثِ پیغمبر


حدیثِ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وسلم) سنو دوستو
یہ حِکمت کے موتی چُنو دوستو
بخاری میں یہ بات مرقوم ہے
بہت دل نشیں اس کا مفہوم ہے
نبیۖ نے صحابہ سے ایک دن کہا
ذہن نشین کرو اورسوچو ذرا
کوئی شخص رہتا ہو ایسی جگہ
جہاں کا سماں ہو بہت پُر فضا
نہر گھر کے آگے ہو ایسی جگہ
بہے اس میں پانی سدا بے کراں
اگر روز اپنا بنائے شعار
نہر میں کرے وہ غسل پانچ بار
بدن پر رہے گی ذرا میل کیا؟
کہا صحابہ نے بے ساختہ
ملے گا نہ میل کا کچھ پتہ
کیا پھر نبیۖ نے ان سے بیان
سنو ہم نشینو کروں یہ بیان
یہ پانچوں نمازوں کی تمثیل ہے
نمازیں گناہوں کو دھوتی ہیں یُوں
نجاست کو جیسے جوئے نیلگوں

Posted on May 26, 2011