کسی خاموش لمحے میں

کسی خاموش لمحے میں
اگر میں تم سے یہ کہہ دوں

مجھے تم سے محبت ہے
تو تم یہ مت سمجھ لینا

کے میں نے سچ کہا ہو گا
کے ایسی دل نشین باتوں کو

ایسی دل ربا لمحے میں کہنا
مجھے بچپن سے آتا ہے

میری آنکھیں میرا چہرہ
میرا بے ساختہ لہجہ

سب کچھ جھوٹ کہتا ہے
مگر اس جھوٹ میں بھی

ایک سچ ہے
اور وہ یہ !

مجھے تم سے محبت ہے

Posted on Sep 06, 2012