میں کچی نیند میں ہوں

میں کچی نیند میں ہوں
اور اپنے نیم خوابیدہ تنفس میں اترتی
چاندنی کی چاپ سنتی ہوں
گمان ہے
آج بھی شاید
میری ماتھے پہ تیرے لب
ستارے سبت کرتے ہیں . . . !

Posted on Jul 31, 2012