سکوت شام میں گونجی سدا اداسی کی

سکوت شام میں گونجی سدا اداسی کی
کے ہے مزید اداسی دوا اداسی کی
امور دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
یہاں فقط تیری چلتی ہے یا اداسی کی
بہت شریر تھی میں ، اور ہنستی پھرتی تھی
پھر اک فقیر نے دے دی دعا اداسی کی
چراغ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا
کے آج رات چلے گی ہوا اداسی کی
بہت دیر سے ملاقات ہی نہیں
کہیں سے خیر خبر لے کے آ اداسی کی . . . . !

Posted on Apr 27, 2012