تمام رشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا

محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نا ملا
اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نا ملا

گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ اوڑھے تھے
بہت تلاش کیا کوئی آدمی نا ملا

تمام رشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا
پھر اسکا بعد مجھے کوئی اجنبی نا ملا

بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھی
وہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نا ملا

خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نے
بس ایک شخص کو مانگا مجھے وہ ہی نا ملا . . . !

Posted on Dec 09, 2011