مائی فیلنگس فور پاکستان

مائی فیلنگس فور پاکستان

کون عہد پیمان نبھاتا ہے ؟
کب ہے عہد ہم نے پورا کیا ؟
یاد ماضی کے سرمائی دریچوں میں
اجڑے لوگوں کے گرد لپٹی زنجیروں میں
ہر اک درد و الم بھلایا تھا
اور عہد لیا تھا روح قائد سے
تیری دھرتی کی ایسی پہچان رکھیں گے
اس میں قیام سدا تیرا نام رکھیں گے
رفتہ رفتہ یہ بھی بھلا دیا
وہ عہد جو کبھی دھرتی سے ہم نے کیا
کے اس کی عظمت و ناموس کی خاطر
ٹھانی تھی ،
اپنا تُن من اُدھار رکھیں گے
خون دل خون جگر دے کے بھی
یاں ہمیشہ بہار رکھیں گے
رفتہ رفتہ یہ بھی بھلا دیا
وہ عہد جو دشمن سے رو برو کیا
کے توڑ ڈالیں گے ہم سب ظلم و عداوت کے پہاڑ
اور بنائیں گے یہاں رسم اذان کی دیوار
اس میں رکھیں گے قائم صدا روح اسلام
اور جھکائیں گے سجدے میں سرِ ، صبح و شام
آج ان عہدوں کو پھر سے دہراتے
سامنے شہر کی وہ تصویریں ہیں
بم دھماکے ، لوٹ مار اور قتل ان میں
ہر مکین کے گرد لپٹی زنجیریں ہیں
ہر سو پھیلا خوف و ہراس ، اور دہشت
ان دیکھے خوابوں کی تعبیریں ہیں
کب ہے عہد ہم نے پورا کیا ؟
کون عہد و پیمان نبھاتا ہے ؟

Posted on Feb 16, 2011