کیل مہاسوں سے بچاؤ

کیل مہاسوں سے بچنے اور چہرے کی شفاف جلد کے لئے چھلے ہوئے آلو کا عرق ایک چائے کا چمچ لے کر اس میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں اور اس پیسٹ سے چہرے پر مساج کریں۔ یہ عمل روزانہ کریں اور لگانے کے ایک گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں (چاہے تو رات بھر لگا رہنے دیں) یہ عمل روزانہ کریں تو نہ صرف چہرے کی جلد صاف ہوجائے گی بلکہ دن بھر چہرے پر پڑنے والی گرد کو بھی مساموں میں جمع ہونے کا موقع نہیں ملے گا، کیل مہاسے مسام کے بند ہونے کے باعث پیدا ہوتے ہیں اور اچھے خاصے چہرے کو گہن لگ جاتا ہے۔ مذکورہ بالا عمل سے چہرے کی کشش میں بھی اضافہ ہوگا۔

Posted on Dec 30, 2010