گفتار

گفتار

کسی شکل میں سوال سے پہلے گفتگو شروع نہ کر کیونکہ یہ بہت برا طریقہ ہے۔

حکمان عرب
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

نیک بات دوستوں کو پہنچا دے اور مخالفوں سے بحث مت کر۔

مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

کم گو، کم خور اور بے آزار ہمیشہ سلامت، خوش اور مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے۔

بزرجمیر
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

دنیا کی مصیبتوں کا 3/4 حصہ زبان کا پیدا کردہ ہے اور اس کے ماخذ طعام و کلام میں۔

بزرجمیر
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

کوشش کر کہ گفتار کی ابتداء تیری طرف سے نہ ہوا کرے اور تیرا کلام جواب بنا کرے۔

Posted on Apr 02, 2011

گفتار

میں نہایت دور دراز خطرناک مقامات پر پڑا رہا مگر اپنی زبان سے زیادہ ضرر رساں چیزوں میں نہ پڑا۔

بزرجمیر
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

عاقل پہلے قلب سے پوچھتا ہے پھر منہ سے بولتا ہے۔

حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

اپنی زبان سے اپنی تعریف کرنا اپنی طرف سے لوگوں کا خیال خراب کرنا ہے۔

خلیفہ مامون الرشید
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

تیرا کلام بتادے گا کہ تیرے دل میں کیا ہے؟

حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 02, 2011

گفتار

جب غصہ تجھ پر غلبہ پالے تو خاموشی اختیار کر۔

خلیفہ مامون الرشید
Posted on Apr 02, 2011