اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:29

بنن

بنن
مغربی افریقہ میں خلیج گنی پر واقع یہ وسیع میدانوں والی اسلامی مملکت قدرتی حسن سے مالا ہے۔ اس کے مشرق میں نائیجیریا، مغرب میں ننھی منی ریاست ٹوگو، شمال میں نائیجیریا اور جمہوریہ برقینہ اور جنوب میں بحیرہ اوقیانوس واقع ہیں۔ پہلے اسے دھومی کہتے تھے مگر 1975ء میں اس کا نام تبدیل کیا گیا اور اب یہ جمہوریہ بنن کہلاتی ہے۔ اس کا کل رقبہ 43 ہزار 4 سو 83 مربع میل ہے۔ گویا یہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے بھی چھوٹا ہے۔ یہاں کی آب و ہوا گرم مرطوب ہے۔ چناچہ یہاں گرمی بھی خوب پڑتی ہے مگر بارشیں بھی خوب ہوتی ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 6 ڈویژنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بنن کے مشہور شہروں میں پورٹ نوو، کوٹونو، ابومی، اوئدہ پراکو، کانڈی، گرانڈ پوپو، بورگو، الادا اور زھو شامل ہیں۔ پورٹ نوو ملک کا صدر مقام اور کوٹونو اہم بندرگاہ ہے۔ فرانسیسی یہاں کی سرکاری زبان ہے مگر فن اور ھاؤسا بھی بولی جاتی ہیں۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
بنن کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے تاہم معیشت میں اس کے ہمسائے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملک کی بجلی کی ضرورت گھانا پوری کرتا ہے، چناچہ اگر وہاں بارشیں نہ ہوں یا کم ہوں تو یہاں کم بجلی فراہم ہوتی ہے جس سے صنعتیں متاثر ہوتی ہیں۔ اسی طرح نائیجیریا اور اپروولٹا اپنی مصنوعات کی درآمد و برآمد کے لیے بنن کی بندرگاہ کوٹونو استعمال کرتے ہیں، اگر کسی وجہ سے اُن کی تجارت میں کمی ہوجائے تو بنن بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا کیونکہ یوں اس کی آمدنی میں واضع کمی ہوجاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی حال نائیجیریا اور نائیجر سے سرحدی تجارت کا بھی ہے۔
کپاس، پام آئل، کوکوا، لوبیا، مکئی، کساوا، جوار، اور کافی یہاں کی خاص فصلیں ہیں۔ معدنیات میں فاسفیٹ، کروم اور اور آئرن اُور، سرفہرست ہیں۔ بنن میں سالانہ 22 ملین بیرل تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے ذخائر کا اندازہ پانچ سے دس سال تک لگایا گیا ہے۔ ملک کی ایندھن کی ضروریات کا نصف، جنگل کی لکڑی سے پورا ہوتا ہے۔ بنن میں ٹرانسپوٹ کا کافی اچھا انتظام ہے۔ ساڑھے سات ہزار کلومیٹر سڑکوں کے علاوہ ریلوئے نظام بھی موجود ہے جو شہروں کو ملانے کے ساتھ ساتھ نائیجیریا سے بھی ملواتی ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
برقینہالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.