معلومات 

اسلامی معلومات

نوٹ: جواب دیکھنے کے لئے سوال پر کلک کریں۔
انجیل کس پیغمبر لا نازل ہوئی ؟
حضرت عیسی علیہ السلام پر۔
کل آسمانی کتنی کتابیں نازل ہوئی ہیں ؟
چارالہامی کتابیں۔
صحیفے کونسے انبیاء پر نازل ہوتے ہیں ؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام اور دیگر انبیاء پر۔
کیا قرآن مجید کے بعد بھی کوئی کتاب نازل ہوگی ؟
جی نہیں۔
قرآن مجید کے بعد کوئی اور کتاب کیوں نازل نہیں ہوگی ؟
اس کی وجہ ہے کہ:
قرآن مجید کو آخری نبی حضرت محمدﷺ پر اتارگیا کہ جو آخری نبی ہیں۔ ان کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا اور نہ کوئی الہامی کتاب نازل ہوگی۔ یہ آخری آسمانی کتاب ہے۔
کیا قرآن مجید پوری انسانی زندگی کے لیے باعث ہدایت ہے ؟
جی ہاں۔
قرآن مجید کی دعوت کیا ہے ؟
قرآن مجید کی دعوت ہے کہ:
(۱) انسان اپنے خالق کے پسندیدہ اور مقرر کردہ قوانین اسلام کو قبول کرے۔
(۲) اپنے رب کے احکام کی اطاعت کرے۔
(۳) ہر معاملے میں حضرت محمدﷺ کی اطاعت کرے۔
(۴) آخرت میں سرخرو ہونے کے لیے ایمان اور عمل صالح اختیار کرے۔
قرآن مجید میں کتنی قسم کی آیات ہیں ؟
دو قسم کی۔
قرآن مجید میں کونسی دو قسم کی آیات ہیں ؟
(۱) محکم آیات۔
(۲) متشابہ آیات۔
قرآن مجید کی اصل بنیاد کونسی آیات ہیں ؟
آیات محکمات۔
وحی سے کیا مراد ہے ؟
اشارہ یا وہ کلام جو اللہ تعالٰی کی طرف سے انبیاء کرام علیہ السلام اور رسولوں کی طرف بھیجتا جاتا ہے۔
پہلی وحی میں کتنی آیات نازل ہوئیں ؟
پانچ آیات۔
آخری وحی کونسی ہے ؟
سورۃ البقرہ کی آیت۸۱ یا المائدہ کی آیت۴۔
قرآن مجید کی آیات کی کتنی اقسام ہیں ؟
دس اقسام۔
متفرق آیات کتنی ہیں ؟
چھیاسٹھ۔
قرآن مجید کا دیکھ کر پڑھنا زیادہ افضل ہے یا زبانی ؟
دیکھ کر پڑھنا زیادہ افضل ہے۔
سب سے زیادہ غنی کون ہے ؟
فرمان نبویﷺ کے مطابق حافظ قرآن۔
کیا ایک رات میں قیام کے اندر قرآن ختم کرنا درست ہے ؟
نہیں۔ کیونکہ آپﷺ نے فرمایا'' جس نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھا اس نے سمجھا نہیں۔(ابوداؤد)
کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات میں پورا قرآن پڑھا ہے ؟
نہیں پڑھا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نہیں جانتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات میہں پورا قرآن پڑھا ہو۔(مسلم)
آب صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عمرو کو قرآن پڑھنے کے بارے میں کیا حکم دیا ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مہینے میں قرآن پڑھ اس نے کہا میں اس سے کم وقت میں پڑھنے کی قوت پاتا ہوں یہاں تک کہ آپ نے فرمایا سات دنوں میں پڑھ اور اس سے زیادہ نہ کر۔(بخاری و مسلم)
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.