اسلامی اقوال

وہ شخص جس کے دل میں برائی ہے۔ بھلائی نہ پائے گا اور جس کی زبان میں نکتہ چینی ہے۔ آفت میں گرے گا۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

کسی انسان سے بلا وجہ جھگڑا نہ کر جب کہ اس نے تجھ سے کچھ بدی نہ کی۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

اُن قدیم حدود کو جو تیرے ماں باپ نے باندھی ہیں۔ مت سرکا۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

ہر ایک انسان کی روش آس کی نگاہ میں ٹھیک ہے۔ لیکن اللہ دلوں کو تولتا ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

خداوند کی راہ سیدھے لوگوں کے لیے توانائی ہے اور بدکرداروں کے لیے ہلاکت۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

اپنے خیال میں اپنے آپ کو دانشمند مت سمجھ خداوند سے ڈر اور بدی سے باز رہ۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

اے کاہل آدمی! چیونٹی کے پاس جا، اس کی روش کو دیکھ اور دانشمندی حاصل کر کہ باوجودیکہ اس کا کوئی سردار یا حاکم نہیں وہ گرمی کے موسم میں اپنے لیے خوردو نوش جمع کرتی ہے اور سردی میں اس سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

خدا تعالیٰ کی تنبیہہ کو حقیر مت جان اور اس کی تادیب سے بیزار کرتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ جس کو پیار کرتا ہے اسے تنبیہہ کرتا ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

عالم گو سرد مزاج اور خرد مند ہے احمق بھی جب تک چپ رہے عقلمند شمار ہوتا ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011

ظاہری برائی کو چھپانا ناگمانی بات پر رسوا کرنے سے اولیٰ ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام
Posted on Mar 26, 2011