روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

روزے کی اہمیت

”حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا”میں سویا ہوا تھا اور میرے پاس دو آدمی آئے، انہوں نے مجھے بازؤں سے پکڑا اور مجھے ایک مشکل چڑھائی والے پہاڑ پر لائے اور دونوں نے کہا”اس پر چڑھیں۔“ میں نے کہا”میں نہیں چڑھ سکتا۔“ انہوں نے کہا”ہم آپ کے لیے سہولت پیدا کردیں گے۔“ پس میں چڑھ گیا حتٰی کہ میں پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گیا، جہاں میں نے شدید چیخ و پکار کی آوازیں سنیں۔ میں نے پوچھا” یہ آوازیں کیسی ہیں؟“ انہوں نے بتایا” یہ جہنمیوں کی چیخ و پکار ہے۔“ پھر وہ میرے ساتھ آگے بڑھے جہاں میں نے کچھ لوگ الٹے لٹکے ہوئے دیکھے، جن کے منہ کو چیر دیا گیا ہے جس سے خون بہہ رہا ہے میں نے پوچھا”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا؟“ انہوں نے جواب دیا” یہ وہ لوگ ہیں جو روزہ وقت سے پہلے افطار کرلیا کرتے تھے۔“

اسے ابن خزیمہ اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
صحیح الترغیب والترھیب، للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث995

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
روزے کی اہمیتروزے کے بارے میں ضعیف اور موضوع احادیث
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.