روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا

”حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز میرا جی چاہا اور میں نے روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا۔ میں نے نبی اکرمﷺ کی خد مت میں عرض کیا”آج میں نے بڑا(غلط) کام کیا ہے ”روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا ۔ رسول ﷺ نے فرمایا”اچھا بتاؤ اگر تم روزے کی حالت میں کلی کرلو تو پھر؟“ میں نے عرض کیا”کلی میں کیا حرج ہے۔“ بنی اکرمﷺ نے فرمایا”پھر کس چیز میں حرج ہے؟“(یعنی بوسہ لینے میں کوئی حرج نہیں)“

اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابی داؤد، الجزءالثانی، رقم الحدیث2089

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.