26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:39
سائیبرین ٹائیگر کے تحفظ کے لئے ٹائیگر ڈے
ماسکو…روس میں سائیبرین ٹائیگر کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے کیلئے سالانہ ٹائیگر ڈے منایا گیا۔روس کے کئی شہروں میں ٹائیگر ڈے کی مناسبت سے دلچسپ تقریبات منعقد کی گئیں۔اس دن کو منانے کا مقصد سائیبرین ٹائیگرکی ختم ہوتی نسل کو بچانے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔لوگوں نے نارنجی رنگ کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے، جبکہ بچوں کی بڑی تعداد ٹائیگر کاسٹیومز میں نظر آئی۔لوگوں نے بینز بھی اٹھارکھے تھے ،جن پر سائیبرین ٹائیگرز کے تحفظ کیلئے پیغامات درج تھے۔