تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:42

روس میں پھنسے 40 سے زائد پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

جیو نیوز - اسلام آباد… ماسکوائرپورٹ پر پھنسےپاکستانیوں میں سے40 سے زائد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ،100سے زائد پاکستانی تاجر کاروبارکے سلسلے میں ویزے لگواکر ماسکو پہنچے تھے ، ایک ہی دستاویز پر چند ایک پاکستانیوں کو تو ایئر پورٹ سے باہر جانے دیا لیکن لگ بھگ 140 پاکستانیوں کو روک لیاگیا ۔

پاکستانی تاجروں کا مؤقف ہے کہ ہمیں سیکورٹی فورسزنےروک گیا جبکہ وہ روس میں سالانہ کنونشن میں شرکت کیلیےآئےتھے۔

دستاویزات پر باہر آنے والے پاکستانی عبدالواحد نے بتایا کہ ویزے تو سب کے پاس تھے ، نہیں معلوم کس وجہ سے باقی افراد کو روکا گیا ۔عبدالواحد کےمطابق ایئر پورٹ حکام اور پاکستانیوں کاایک دوسرے کی زبان سے واقف نہ ہونا بھی صورتحال کو واضح کرنے میں رکاوٹ بنا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو روکے جانے کی صرف ممکنہ وجہ یہ محسوس ہوتی ہےکہ پاکستانیوں کے پاس ہوٹل کی کنفرم بکنگ نہیں تھی ، روسی حکام کےمطابق ہوٹل کے لیے 100فیصد پےمنٹ ہونا ضروری ہے۔

میڈیا پر رپورٹس نشر ہونے کےبعد دفتر خارجہ بھی حرکت میں آیا اور روسی حکام سے رابطہ ہوا ، جس کےبعد پاکستانیوں کو چھوڑنے کافیصلہ ہوا ، پہلے مرحلے میں 40 پاکستانیوں کو ترکش ایئر لائنز کے ذریعےاسلام آباد بھیجا گیا ، دوسرے مرحلے میں دیگر افراد کوپاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.