12 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 15:35
انڈونیشیا کے ڈریس ڈیزائنز کی مقبولیت
جکارتہ : اس سال عید کےموقع پر جنوب مشرقی ایشیا میں انڈونیشیا کے فیشن ڈیزائنز چھائے ہوئے ہیں ۔ملائشیا اور سنگاپور سے بڑی تعداد میں خواتین نے عید کی تیاریاں انڈونشیا سے ہی کی ہیں۔
اسکارف اور عبایا تو مسلم خواتین کی پہچان ہیں، انڈونیشیا نے اسی اسکارف اور عبائے کو فیشن کا روپ دے دیا۔اب ہر لباس کے ساتھ میچنگ اسکارف بھی نوجوان لڑکیوں میں خاصا مقبول ہوتا جارہا ہے۔۔اسلامک فیشن کے لحاظ سے انڈونیشا کے اسکارف دنیا بھر میں فروخت ہوتے ہیں۔ جو کم قیمت ،معیاری اور اچھے ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں۔