1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
گلف ائیر کے طیارے سے لاوارث نومولود برآمد
منیلا : بحرین سے منیلا آنے والی گلف ائیر کی پرواز سے باتھ روم کے ڈسٹ بن میں ایک نومولود بچے کو برآمد کیا گیا ہو، جس کی ماں کی تلاش جاری ہے۔
جب گلف ائیر کی پرواز دو سو مسافروں کو لیکر منیلا انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی تو جہاز کی صفائی کے دوران باتھ روم کے ڈسٹ بن میں ایک نومولود بچے کو موجود دیکھا گیا جو خون میں لت پت اور ٹشو پیپر میں لپٹا ہوا تھا۔ بچے کا وزن تین کلوگرام اور لمبائی اڑتالیس سینٹی میٹر ہے۔بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بہتر کنڈیشن میں ہے، ائیر لائن سے بچے کو گود لینے کے لئیے کئی لوگوں نے رجوع کیا ہے لیکن وہ بچے کی ماں کی تلاش میں ہے اور اس معمے کو حل نہیں کرپارہے کہ بچے کی ماں نے ایسا کیوں کیا۔