1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
چین: لیجئے مقابلے میں حصہ اور بینئے پانڈا سفیر
بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ پانڈا لورز کے پاس موقع ہے کہ وہ اب بینں پانڈا سفیر اور گزاریں پانڈاوں ساتھ دن رات پانڈاوں کی سرزمین چین کے صوبہ سیچوان اور ورلڈ وائلڈ فنڈ نے مشترکہ طور پر پانڈا ایمبسڈر بننے کے لیے مقابلے کا اعلان کردیا ہے۔
اس اعلان کے ہوتے ہی دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں ساٹھ ہزار سے زائد افراد اس مقابلے میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان میں سے چنا جائے گا صرف بارہ افراد کو جو بنیں گے پانڈا سفیر۔ ایک ہفتہ پانڈاوں کے ساتھ گذاریں گے۔ اک ہفتے بعد ان میں سے چھ افراد کو چنا جائے گا جو ایک مہینہ سیچوان پانڈا ریسرچ سینٹر میں رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا مقصد دنیا بھر میں پانڈا کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی اجاگر کرنا ہے۔