1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے عید میلے کاپانچواں روز
ملتان : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سےملتان کے متاثرین سیلاب کے لیے آج پانچویں روز بھی عید میلا زور شور سے جاری ہے لوگوں کی ایک کثیر تعداد اس میں شریک ہو رہی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے لگنے والے اس عید میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اور اے آر وائی کی کوششوں کو سراہا،دوسری جانب ٹھٹہ میں بھی سیلاب متاثرین کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے کے لئے اے آر وائی کی جانب سے لگنے والے عید میلے میں متاثرین کو امدادی سامان ،تحائف اور عیدی تقسیم کی گئی۔