1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
دودھ کی فراہمی کیلئے بھارت میں کتا گاڑی کا استعمال
تامل ناڈو : بر صغیر میں اونٹ گاڑی، بیل گاڑی اور گدھا گاڑی کا استعمال عام ہے لیکن اب بھارت میں کتا گاڑی کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔ بھارت میں تامل ناڈو کے علاقے دھرم پوری ڈسٹرکٹ میں ایک دودھ فروش نے شہر میں دودھ کی فراہمی کے لئیے کتا گاڑی کا اہتمام کیا ہے جس کے زریعے وہ لوگوں کے گھروں تک دودھ پہنچاتا ہے۔امکان ہے کہ اگر اس کا یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو آنے والے وقت میں کتا گاڑی کا استعمال بھی شروع ہوجائے گا۔