1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
ملتان:اے آر وائی کی مہم کے تحت عید میلہ چھٹے روز بھی جاری
ملتان : اے آر وائی نیٹ ورک کی مہم احساس خوشیوں کا کے تحت ملتان میں عید میلہ آج چھٹے روز بھی جاری رہے گا۔ میلے میں شہریوں اور سیلاب زدگان کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، جہاں انہیں مفت تفریحی فراہم کی جا رہی ہے۔
عید میلے میں شہریوں کے لیے موسیقی ، میجک شو، سرکس،کھانے پینے کے اسٹالز اور جھولے لگائے گئے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے زلزلے کے موقع پر بھی مصیبت زدہ بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی تھی۔عید میلہ سترہ ستمبر تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک،خواجہ غریب نواز ٹرسٹ، برطانوی تنظیموں الخیر فاؤنڈیشن ،مسلم چیریٹی اور اسلامک ہیلپ کے تعاون سے متاثرین سیلاب میں راشن اور خواک فراہم کرنے کی مہم بھی چلا رہا ہے۔ جس کا بھرپور خیرمقدم کیا جارہا ہے۔