1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
اے آر وائی ڈیجیٹل کے دس سال مکمل
کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے انٹر ٹینمنٹ چینل اے آر وائی ڈیجیٹل آج دس برس کا ہوگیاہے ،جو آج کروڑوں ناظرین کی خدمت میں معیاری پروگرام پیش کررہا ہے۔
سولہ ستمبر دو ہزار دس تاریخ ہے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے انٹرٹینمنٹ چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کے دس سالہ سفر کے تکمیل کی۔ لندن میں ایک چھوٹے سے آفس سے شروع ہونیوالاچینل آج نام بنا پاکستان کے سب سے بڑے سیٹیلائٹ نیٹ ورک جو اپنے ناظرین کے لئے پیش کررہا ہے معیاری انٹرٹینمنٹ ذمہ داری کے ساتھ اے آروائی ڈیجیٹل،اے آروائی نیوز،زوق،اے آروائی میوزک اور اے آروائی کیو ٹی وی آج کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکن ہیں اور نا صرف پاکستان کے لاکھوں گھروں میں بلکہ دنیا کے162ممالک میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان کی پہچان ہے۔
اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے ہمیشہ پیش کیاکچھ نیا،کچھ الگ، کچھ منفرد، غم ہو یاخوشی اے آروائی ڈیجیٹل ہمیشہ رہا قوم کے قدم بہ قدم اور احساس کیا زندگی کا۔ ہمیشہ شکر گزار ہیں اپنے ناظرین کے جو ان دس سال ہر موڑ پر رہے ہمارے ساتھ،اور آگے بھی ہم سے رشتہ جڑے رہنے کے عزم کئے ہیں۔