1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہاہے
نیویارک : اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اوزون کی تہہ سورج کی روشنی کو فلٹر کرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کو بھی زائل کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انیس دسمبر انیس سو چورانوے سے ہر سال سولہ ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔ سن انیس سو چوہتر میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو پچہتر برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔
اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا درجہ حرارت انتہائی حد تک بڑھ جائے گا بلکہ قطب جنوبی میں برف پگھلنے سے چند سالوں میں دنیا کے ساحلی شہر غرق آب ہوجائیں گے ۔