1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بوئنگ کا 2015ء تک سیاحوں کو خلامیں لے جانے کا اعلان
واشنگٹن : امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے دوہزاور پندرہ تک سیاحوں کو خلامیں لے جانے کا اعلان کیاہے۔ بوئنگ کا کہناہے کہ اسپیس ٹیکسی کے زریعے خلائی سفر سستا ہوجائیگا۔
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور خلائی طیارہ ساز کمپنی اسپیس ایڈونچرس لمیٹڈ نے واشنگٹن میں اعلان کیاکہ دوہزار پندرہ تک سیاحوں کو کم ترین کرائے میں خلامیں پہنچایا جائے گا۔
بوئنگ کے نائب صدر اند جنرل مینجر اسپیس اسیکپلوریشن بریوسٹرنے میڈیا کو بتایا کہ بوئنگ خصوصی طیارے کے زریعے سیاحوں کو زمین کے نچلےمدار میں پہنچائے گی۔ اور سب کم کرایہ وصول کرنے والی کمرشل کمپنی ہوگی۔