1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
دنیا کے طویل قامت کتے کی پستہ قد کتے سے ملاقات
نیو یارک : نیو یارک میں دنیا کے طویل قامت کتے کی ملاقات دنیا کے پستہ قد کتے سے ہوئی۔ نیو یارک کے سٹیز سینٹرل پارک میں یہ ملاقات گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایونٹ میں ہوئی۔ پانچ سالہ طویل قامت کتے جائنٹ جارج کا قد زمین سے تینتالیس انچ ہے جبکہ پستہ قد کتے بو بو کی عمر چار سال ہے اور اس کی زمین سے اونچائی صرف چار انچ ہے۔
ملاقات میں دونوں کتوں نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایک دوسرے کو پہچانا لیکن جارج نے بعد میں بو بو کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے بو بو کے چہرے پر مایوسی پھیل گئی۔